کچلاک، ایگل اسکواڈ پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

کچلاک میں ایگل اسکواڈ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک کے علاقے کلی سپن میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایگل سکواڈ ٹیم پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں ، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا ہے واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کچلاک میں ایگل سکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دو اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کرنے پر سیکورٹی اہلکا وں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔۔