PPPP

سپریم کورٹ کےالیکشن سےمتعلق فیصلے پر آصف زرداری نے اہم اجلاس طلب کرلیا

سپریم کورٹ کےالیکشن سےمتعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاؤس میں ہو گا،سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کو بلایا ہے۔

پیپلزپارٹی کےسیکرٹری جنرل نیئربخاری،فرحت اللہ بابر،شیری رحمان،قمرالزمان کائرہ اورساجد طوری سمیت دیگررہنماء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، اجلاس میں انتخابات سےمتعلق اہم مشاورت بھی ہو گی۔