National Assembly

قومی اسمبلی؛ مسجد اقصیٰ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے مسجد اقصٰی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد پی پی پی رکن ناز بلوچ نے منظور کرلی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان بیت المقدس پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کرے، رمضان المبارک میں مسجد اقصی پر اسرائیلی حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔