Gold Coins

سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کی کمی

کراچی: سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2019 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے گھٹ کر 214500 روپے کی سطح پر آگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 2142روپے کم ہوکر 183900روپے ہوگئی۔