Supreme Court

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے انتخابات مئی میں کروانے کیلیے سپریم کورٹ جائے گی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے انتخابات مئی میں کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کو جمعرات 6 اپریل کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے جہاں کے پی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے مئی میں انتخابات کرانے کی استدعا کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے وقت سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، صوبائی صدر پی ٹی آئی پرویز خٹک، سابق گورنر شاہ فرمان، سابق اسپیکر اسد قیصر، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور دیگر قائدین موجود ہوں گے۔