Pakistani Ruppee

انٹر بینک: ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 292 روپے کا ہو گیا۔