گرل فرینڈ کی کسی اور سے شادی پر ناراض نوجوان نے تحفے میں بم بھیج دیا، دلہا ہلاک

نئی دہلی: گرل فرینڈ کی کسی دوسرے شخص سے شادی پر ناراض نوجوان نے تحفے میں بم بھیج دیا جس کے پھٹنے سے دلہا ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں اپنی سابق گرل فرینڈ کی شادی پر نوجوان نے ہوم تھیٹر کا تحفہ بھیجا۔ دلہا نے جیسے ہی ہوم تھیٹر کا پلگ لگایا وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دلہا کا بھائی اور ڈیڑھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دلہا کے بھائی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شادی میں دئیے گئے تحائف کی لسٹ چیک کرنے پر دلہن کے سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں انکشاف ہوا۔

پولیس نے بم نصب کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے لڑکی سے بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔