Saudi Arabia

سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا

قرض بحالی پروگرام کےلیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے شرائط کے پیش نظر دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے دو ارب ڈالرکی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا جبکہ وزیرخزانہ 10اپریل کو امریکا جانے سے پہلے یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔ آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف نےپٹرولیم لیوی اورٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔