پاکستان نے دو ملین ڈالر کا نمک درآمد کیا

اسلام آباد: ڈالرز کی کمی کا شکار اور نمک کی کانوں سے مالا مال پاکستان میں دو ملین ڈالر کا نمک بھی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔ وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کو نمک کی درآمد و برآمد کے بارے میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں معلوم ہوا کہ دنیا کی دوسری بڑی کان کے باوجود پاکستان نمک درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ تین سال میں دو ملین ڈالر کا نمک درآمد کیا ہے، پاکستان نے 3 سال کے دوران 211 ملین ڈالر کا نمک برآمد کیا ہے۔