PPPP

لارجربینچ نہ بناتوایسابحران ہوگاجس سےمارشل لاءکا خدشہ ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہےسب ہوش کےناخن لیں،پاکستان کوایک بارپھرآمریت کےدلدل میں پھینک دیاگیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کور کا لارجربینچ نہ بناتوایسابحران ہوگاجس سےمارشل لاءکا خدشہ ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلیکٹڈنےدہشتگردوں کوجیل سےرہاکروانےکافیصلہ کیا، عمران دورکےناقص فیصلوں سےدہشت گردی کاسامنا ہے،ہماری بہادرافواج دلیری سےدہشتگردوں کاسامناکررہی ہیں،دہشت گردوں کوپہلےبھی شکست دی،اب بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کاچیف پولنگ ایجنٹ عمران خان تھا،پیپلزپارٹی نے73کےآئین کی بنیاد رکھی،پی ٹی آئی میں ہرسیاسی رہنما ڈکٹیٹرکی سیاسی اولاد ہے، پیپلز پارٹی آج بھی آئین کا دفاع کر رہی ہے، مستقبل میں بھی کرے گی،عدلیہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قوم اورملک کے سامنے ہے

پیلپز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال سمیت تین ججز کو سوچنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے؟اعلیٰ عدلیہ پرججزکی طرف سےتاریخی تنقیدہورہی ہے، عدلیہ میں جوہورہاہےوہ قوم اورملک کےسامنے ہے،انصاف کرنےوالا ادارہ کیا ٹائیگرفورس بنناچاہتاہے،آج اعلیٰ عدلیہ پرججزکی طرف سےتاریخی تنقید ہورہی ہے، 3ججزپراپوزیشن کاعدم اعتماد نہیں،باقی ججزکابھی عدم اعتماد ہے، 3ججزمیں سے ایک جج وہ ہیں جن کےفیصلےکےنتیجےمیں پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کی پنجاب حکومت چھین لی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے جج نےاپنےنوٹ میں کہا کہ پنجاب الیکشن میں ازخودنوٹس بنتاہے،جب آپ اپنی سوچ دکھاتے ہیں تو اس کےنتیجےمیں آپ کابینچ میں بیٹھنامناسب نہیں،جسٹس اعجازالاحسن اب تک کیسے اس بینچ کاحصہ ہیں،آپ اپنےججزعدم اعتماد کرکےاٹھ جاتےہیں تولارجربینچ بنادیناچاہیے،لارجربینچ فیصلہ سنائے گاتو سرآنکھوں پرہوگا۔