Shahbaz Sharif Cabinet

وفاقی کابینہ نےرجسٹرارسپریم کورٹ کی خدمات واپس لینےکی منظوری دےدی

وفاقی کابینہ نےرجسٹرارسپریم کورٹ کی خدمات واپس لینےکی منظوری دےدی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کی منظوری دیدی گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے حکومت کو لکھے خط میں رجسٹرارکوواپس لینےکی ہدایت کی تھی۔

جسٹس فائزعیسیٰ نے رجسٹرارسپریم کورٹ سےفوری چارج چھوڑنےکامطالبہ کردیا

دریں اثنا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کولکھے خط کی کاپی سیکرٹری کابینہ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال کی تھی۔

خط میں رجسٹرارکو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا تھا کہ ہر شہری کی طرح آپ پر بھی آئین کا نفاذ ہوتا ہے،آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رجسٹرار آفس کا چارج فوری طور پرچھوڑدیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے یک نکاتی ایجنڈے پرغورکیلئے وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

وزیراعظم نےوزراء کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو وزراءنہیں آسکتے وہ ویڈیولنک کےذریعےحاضر ہوں۔اجلاس میں آئینی اورقانونی معاملات کےآپشنزپرغورکیا جائے گا۔