PM Shabaz Sharif

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جارہی ہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ایسے وقت پر بلایا گیا ہے جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پنجاب کے پی میں الیکشن التوا کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔