Gold Coins

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر کی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

بدھ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے 1939 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2300 روپے اور 1971 روپے کی کمی واقع ہوئی۔