Ramazan Moon

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا۔ رات 10 بج کر 15 منٹ پر کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ختم ہوا تھا۔