National Assembly

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: وزیر داخلہ کا خطاب جاری

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹہ 25 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

پارلیمنٹ میں گزشتہ روز کے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسپیکر کی ہدایت پر عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، قوم فخر کرتی ہے کہ یہ پاکستان آرمی کا ہی طرہ امتیاز ہےکہ فرنٹ سے لیڈ کرتی ہے، ہمارے فوجی جوانوں اور ایک سینئر افسر نے کل دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاکستان کی افواج دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، تمام اداروں کا اپنا اپنا ڈومین ہے، ان کی اپنی اپنی آئینی ذمہ داری ہے، تمام اداروں کا ڈومین پارلیمنٹ کی مرہون منت ہے۔