پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 11.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.94 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔