Lahore High Court

عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

عمران خان نے توشہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدماٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو 2:15 تک عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے