حکومت کا ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی اور قومی امور پر اجلاس ہوا جس میں ملک میں افراتفری پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت سیاسی اور قومی امور پر طویل اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف قومی امور زیرغور لائے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں، اجلاس کے شرکا نے عمران خان سے متعلق دوٹوک پالیسی اپنانے کی رائے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے سربراہان بھی مشاورتی عمل کا حصہ بنے۔

اجلاس کے شرکا کو لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور نے بھی تفصیلی بریفنگ دی،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو گرفتار شدہ افراد سے دوران تفتیش ہونے والے اہم انکشافات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا