انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کے عروج اور پاکستان روپے کے زوال کا سفر مسلسل جاری ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔