پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گرفتار کی کوشش ناکام بنادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی پولیس کی کوشش ناکام بنادی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے مجھے جانے دیا اور اپنے کلینک پہنچ گئی ہوں۔ ڈاکٹر راشد یاسمین نے مزید بتایا کہ پولیس نے میری کار کو شادمان انڈر پاس پر روکا اور مرد اہلکاروں کے ہمراہ ایک خاتون پولیس اہلکار نے گرفتاری دینے کا کہا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ خاتون اہلکار نے کہا آپ میری ماں جیسی ہیں گاڑی سے نیچے اتر آئیں، میں نے پولیس سے پوچھا کہ ان کا تعلق کس پولیس اسٹیشن سے ہے اور میرا جرم کیا ہے جس پر انہوں نے جواب نہیں دیا۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میں نے گاڑی کو لاک کر کے پارٹی قائدین اگاہ کیا، پولیس اہلکار ورکرز کے آنے پر موقع سے چلے گئے، میری پارٹی نے کہا آپ علی بلال کیس میں ضمانت پر ہیں آپ نے گرفتاری نہیں دینی۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی گاڑی کو شاد مان انٹر پاس کے قریب گھیرے میں لے لیا تھا جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان تھا۔