PTI Worker

ظل شاہ کے ساتھ پیش آئے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مقتول کارکن ظل شاہ عرف علی بلال کے کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔

ظل شاہ کو وین سے اتارنے کی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول کارکن کو ساتھیوں سمیت ناکے سے پہلے اتارا گیا اور چار لوگ ڈیوائیڈر کراس کر کے دوسری طرف چلے گئے۔

پُل چڑھتے ہی سیاہ رنگ کی گاڑی نے ٹکر ماری جس کی زر میں مقتول کارکن آیا، ڈرائیور جہانزیب اور عمر نے گاڑی سائیڈ پر روک کر ظل شاہ کو ویگو میں ڈالا اور پھر وہاں سے اسپتال روانہ ہوئے جہاں وہ لاش چھوڑ کر فرار ہوگ.

گاڑی کی مختلف مقامات سے گزرنے کی فوٹیجز بھی پولیس نے حاصل کیں جو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پولیس نے اسپتال چھوڑ کر جانے والے دو افراد کو گرفتار کر کے گاڑی کو حراست میں لیا تھا، تفتیش کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر انکشاف کیا تھا کہ علی بلال کی ہلاکت پولیس تشدد نہیں بلکہ حادثے کی وجہ سے پیش آئی۔

ظل شاہ پولیس گاڑی سے نکل کر فورٹریس پل کی طرف بھاگا تو ویگو ڈالے سے ٹکرا گیا تھا جس پر اُسے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا ۔ اس کے بعد سروسز ہسپتال پہنچایا گیا اس دوران اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔