State Bank of Pakistan

ہم وطنوں نےفروری میں 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

تارکین ہم وطنوں نےفروری میں 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کےترسیلات رواں سال جنوری سے4.9 فیصد زائد رہیں جبکہ جنوری میں ورکرز ترسیلات 1 ارب 89 کروڑ ڈالر تھیں۔

فروری میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 45 کروڑ 46 لاکھ ڈالر بھیجے۔ عرب امارات سے 32 کروڑ 40 لاکھ اور برطانیہ سے 31.70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 21 کروڑ 94 لاکھ ڈالرپاکستان بھیجے، گئے برس فروری کے مقابلے رواں سال فروری کی ترسیلات 9.5 فیصد کم ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں ورکرز ترسیلات 18 ارب ڈالرز رہیں۔

رواں مالی سال آٹھ مہینوں کی ترسیلات گئے مالی سال کے اسی عرصے سے 10.8فیصد کم ہیں۔