IMF

گورنر اسٹیٹ بینک کا اسٹاف لیول معاہدے کی تاریخ بتانے سے گریز

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ عنقریب عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوجائے گا تاہم انھوں نے اس کی کوئی تاریخ دینے سے گریز کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران بیرونی شعبے کے آؤٹ لک، افراط زر اور معاشی نمو کے بارے میں پالیسی بیان دیا ہے۔ ان کے جائزے نے ایک مایوس کن خاکہ پیش کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برآمدات اور غیر ملکی ترسیلات زر کی مد میں مشترکہ آمد 14 بلین سے 15 بلین ڈالر وفاقی حکومت کے بجٹ تخمینوں سے کم ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو تقریباً 7 بلین ڈالر پر روک دیں گے ،یہ اعداد و شمار IMF کی پیش گوئی سے 1.2 بلین ڈالر کم لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اندازے کے مطابق ہے۔