ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر سستا ہوگیا

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

انٹربینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہوگیا جس کے ساتھ ہی کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 92 پیسے رہا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں جمعے کو ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ساڑھے تین روپے کم ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ اس کمی کے بعد 279 روپے ہے۔