Dollars

زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 55 کروڑ ڈالر اضافہ

پاکستانی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 55 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق چائنا کے کمرشل بینک سے قرضہ ری شیڈول ہونے سے ہوا اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس 55 کروڑ ڈالر بڑھ کر 3.81 ارب ڈالر ہوگئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نجی بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5.45 ارب ڈالر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 9.27 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔