Dollar

تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار کے اختتام پر 266 روپے 11 پیسے رہا۔

انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 61 پیسے مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوکر 274 روپے کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 275 روپے کا بھی ہوگیا تھا۔