اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلندیوں پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں  633 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 118220 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اسکینڈل کا فیصلہ پھر مؤخر

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 722 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 118314 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  کاروبار کے آخری دن مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، جس کی وجہ سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔