پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 554 پوائنٹس کے اضافے سے 94 ہزار 746 پر آ گیا ہے۔
ابتک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 94 ہزار 786 رہی۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 94 ہزار 191پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔