شرح سود میں کمی اور معاشی بہتری کےاثرات سے آٹوانڈسٹری بحال ہونے لگی ہے ، گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ 27 اورسالانہ بنیاد پرایک سو بارہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ۔
پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن (پاما) نے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں جس کے مطابق اکتوبر 2024 میں مجموعی طور پر 13108 گاڑیاں فروخت ہوئیں،اکتوبر 2023 میں ملک میں گاڑیوں کی 6180 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں،گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ 27 اورسالانہ بنیاد پر112 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
پاما کے مطابق دو اور تین ویلرز1 لاکھ 37 ہزاریونٹس کی فروخت 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، ماہانہ بنیاد پر ٹریکٹرز کی فروخت میں ریکوری دیکھی گئی،اکتوبر میں 1733 ٹریکٹرز فروخت ہوئے،ستمبر میں 1076 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے، ستمبر 2024 میں 10 ہزار 297 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں،مالی سال 25ء کے 4 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
مالی سال 25ء کے 4 ماہ میں 40 ہزار 693 گاڑیاں فروخت ہوئیں،گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 27 ہزار 163 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔