کرنسی مارکیٹس میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر مزید 12 پیسے مہنگا ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 86 پیسے بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 77 پیسے کا ہوگیا۔