سندھ؛ اکتوبر میں ٹیکس وصولیوں میں 22 فیصد اضافہ

کراچی:

سندھ میں اکتوبر کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 22 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے کے ٹیکس کلیکشن اداروں کی شاندار کامیابیاں جاری ہیں۔ اس سال ماہ اکتوبر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 22 فیصد اضافی ٹیکس وصولیاں ہوئیں ۔

گزشتہ سال (24-2023ء) کے اکتوبر میں 17413 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی تھی جب کہ اس سال (25-2024ء) کے اکتوبر میں 21159 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 25-2024ء میں 83863 ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جب کہ گزشتہ سال اکتوبر تک 69728 ملین روپے ٹیکس کلیکشن کیا گیا تھا۔

رواں برس مجموعی طور پر اب تک 20 فیصد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ ریوینیو بورڈ نے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کیے۔