راولپنڈی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین جانے کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن کلیئرنس کے موقع پر انھیں آگاہ کیا گیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ پر ہے لہٰذا سفر جاری نہیں رکھ سکتے۔
یہ معلوم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ ایئر چائنا کی پرواز سی زیڈ 6008 کے ذریعے چین روانہ ہوگئیں۔

