National Assembly of Pakistan

نگراں وزیراعظم کیلئے مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور

نگراں وزیراعظم کےلیے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مخدوم احمد مخدوم دسمبر 2012 سے جون 2013 تک پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے مخدوم احمد محمود، شاہد خاقان عباسی اور عبدالحفیظ شیخ کے ناموں پر مشاورت بھی جاری ہے۔

یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنےکی تاریخ دی ہے۔

واضح رہےکہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔