وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ تخریب کاری بھی ہوسکتا ہے اور یہ مکینیکل فالٹ بھی ہوسکتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلیف کے کام کے بعد ٹرین حادثے کی تحقیقات ہوں گی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں، یہ لائن کا مسئلہ ہوسکتا ہے یا کوئی تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

