کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے غیر ملکی سیاح جاں بحق ہوگیا۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ نوجوان سیاح نیونو 50 ممالک کے سفر پر نکلا تھا، جو ایران سے کوئٹہ آتے ہوئے چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا۔
سیاح کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے بعد لاش کو مردہ خانے میں رکھا جائے گا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے لاش کی بیرون ملک منتقلی اور پرتگالی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔

