کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ سے نوابزادہ ہارون رئیسانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر فائرنگ دو گروہوں کے درمیان ہوئی۔
فیملی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں نوابزادہ ہارون رئیسانی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابزادہ ہارون رئیسانی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے تھے۔
نوابزادہ ہارون رئیسانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کےصدر تھے۔

