لاہور: جنرل اسپتال سے4 سالہ بچے کوا غوا کرلیا گیا، پولیس نےبچے کے والد کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل اسپتال سے اپنی نانی کے ساتھ آیا چار سالہ بچہ اغوا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو نامعلوم خاتون کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں نا معلوم خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے بچے کی تلاش جاری ہے۔

