چونیاں؛ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو تشدد کرکے قتل کردیا

چونیاں: غیرت کے نام پر بھائی نے 18 سالہ بہن کو قتل کر دیا۔

چونیاں کے علاقے کینیڈا کالونی میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔