باجوڑ خودکش حملے کی فوٹیج سامنے آگئی

باجوڑ: باجوڑ میں خودکش حملے کی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق دھماکا اسٹیج کے قریب ہوا۔

باجوڑ کے علاقے خار میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں 35 افراد زخمی اور 70 سے زائد زخمی ہوئے، دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس کے مطابق آئی جی کا دعویٰ ہے کہ دھماکا دراصل خودکش حملہ تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پنڈال جے یو آئی کے کارکنوں سے بھرا ہوا ہے اچانک اسٹیج کے قریب دھماکا ہوتا ہے اور آگ کا بہت بڑا شعلہ بلند ہوتا ہے پنڈال میں کھلبلی مچ جاتی ہے اور سب کچھ درہم برہم ہوجاتا ہے۔