باجوڑ میں دھماکے سے دس افراد زخمی

باجوڑ: خیبر ایجنسی کے علاقے باجوڑ میں دھماکے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے، اطلاعات ہیں کہ دھماکا جے یو آئی ف کے جلسے کے قریب ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دھماکے اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جے یو آئی (ف) کے جلسے میں ہوا جب کہ ڈی آئی جی مالا کنڈ کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں دھماکے کی معلومات لے رہے ہیں، دھماکا کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ دھماکا خار کے علاقے دبئی موڑ کے قریب ہوا۔

امدادی ادارے 1122 کے مطابق جائے وقوع پر پانچ ایمبولینسز موجود ہیں، اب تک دس زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

شیئرٹویٹشیئر
مزید شیئر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

سروے
کیا آپ کو عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے نظر آرہے ہیں ؟

ہاں
نہیں
نتائج ملاحظہ کریں
مقبول خبریں
یوم عاشورکا جلوس؛ لوہے کا علَم بجلی کے تاروں سے ٹکرانے پر4 افراد جاں بحق

بھارت میں 11سالہ لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ
46 ہزار سالوں سے منجمد کیڑے ’زندہ‘ ہوگئے
چیئرمین سینیٹ نے پرتشدد انتہا پسندی روک تھام سے متعلق بل ڈراپ کر دیا
کراچی میں سڑک پر پڑے گڑھے نے ماں اور کمسن بیٹی کی جان لے لی
ایاسا کی پاکستان کی فضائی حدود سے متعلق ہدایت پر ایئرکرافٹس ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل
اسٹیورٹ براڈ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
عالمی ایوارڈ یافتہ سیاح کی مہمان نواز ممالک کی فہرست میں پاکستان سرفہرست
تازہ ترین سلائیڈ شوز

پاکستان نے بھارت کو ہراکر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

وزیر اعظم کا دورۂ کراچی

پاکستان نے بھارت کو ہراکر ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

وزیر اعظم کا دورۂ کراچی

by TaboolaSponsored LinksYou May Like
मेक्सिको में हेयर ट्रांसप्लांट उपचार आपकी सोच से कहीं सस्ता हो सकता है
Hair Transplant | Search Ads
ایکسپریس کے بارے میں
ضابطہ اخلاق
ایکسپریس ٹریبیون
ہم سے رابطہ کریں
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023 ایکسپریس اردو

facebook
twitter
whatsapp

Ad