PTI Flags

پارٹی رہنما سیمابیہ طاہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی پارٹی رہنما سیمابیہ طاہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔