اسلام آباد، کار، ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 نوجوان جاں بحق

اسلام آباد میں ایکسپریس وے پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے باعث کار میں سوار 3 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

وفاقی پولیس کے مطابق المناک حادثہ تھانہ کھنہ کے سامنے ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں کی عباس شاہ، عباس احمد اور سعد احمد کے ناموں سے شناخت ہوئی۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوان ایک ہی محلے کے رہائشی تھے، چاروں نے ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے کرائے پر کار لی تھی، جسےعباس شاہ نامی نوجوان چلا رہا تھا۔

کار بے قابو ہو کر ٹرک کے پیچھے جا لگی جس سے تین نوجوان موقع پر جاں بحق اور چوتھا زخمی ہو گیا ۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں