محکمہ اوقاف سندھ کے افسران نے صوفی بزرگوں کے مزارات کی مرمت کےلیے محتص فنڈزکو بھی نہ بخشا۔
سندھ کے مزارات کی مرمت اور دیکھ بھال کےلیے محتص فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ سندھ کی انسپکشن ٹیم نے اوقاف سندھ کے افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سچل سرمست کے مزار، تین ہٹی کراچی میں واقع نورعلی شاہ کے مزارکامرمتی فنڈز مبینہ طور پر افسران کی جانب سے ہڑپ کرلیا گیا۔ کنڈے شاہ کورنگی، غیب شاہ کے مزار کی بھی مرمت نہ ہوئی، لیکن فنڈز غائب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے مزارات کی مرمت اور دیکھ بھال کےلیے محتص فنڈز محکمہ اوقاف کے دفاتر کی مرمت بھی ہونا تھی، لیکن کوئی کام نہیں ہوا۔

