پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان معاہدے پردستخط کردیئےگئے۔
وزارت اقتصادی امورکےمطابق پاکستان اورسعودی ترقیاتی فنڈ کےدرمیان معاہدے پردستخط کردیئےگئے،سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹرکاظم نیازاورسعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نےدستخط کیے۔
سعودی ترقیاتی فنڈ پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا،رقم مہمند ڈیم منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔منصوبے سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

