راولپنڈی ریلویز پولیس اہل کار کی حاضر دماغی اور فرض شناسی نے چلتی ٹرین سے اترتے وقت گرنے والے مسافر کو حادثے سے بچالیا۔
یہ واقعہ رحمان بابا ایکسپریس میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر اترنے کی کوشش میں تھا اور ایک مسافر ٹرین پر چڑھنا چاہ رہا تھا۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ٹرین سے اترنے والا مسافر اچانک پھسل گیا اور پھسل کر ٹرین کے نیچے آنے لگا۔
ہیڈ کانسٹیبل لعل روز خان مسافر کو گرتا دیکھتے ہوئے بروقت امداد کے لیے اس کی طرف بھاگا، راولپنڈی ریلویز پولیس اہلکار کی اس فرض شناسی کی بدولت ریلوے مسافر کی جان بچ گئی۔

