اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے سمیت 8 کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔
عدالت نے عمران خان کی آج تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی جبکہ عمران خان کو شامل تفتیش اور ہر پیشی پر حاضر ہونے کی ہدایت کی تھی۔
دوران سماعت، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان آئندہ سماعت پر نہ آئے تو قانونی کارروائی ہوگی۔

