PTI Flag

عدالت نے انہیں مافیا ٹھیک کہا، الیکشن متنازع ہوئے تو تباہی ہوگی، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو ڈرانے، دھمکانے کی کوشش کی مگر ججز ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے، عدالت نے ان کو مافیا ٹھیک ہی کہا تھا، اگر انتخابات متنازع ہوئے تو ملک میں مزید تباہی ہوگی۔

سپریم کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں 75 سے زائد مقامات پر یوم تشکر کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جس کا مرکزی پروگرام لاہور کے لبرٹی چوک پر سجا۔

عمران خان نے کارکنان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور عید کے بعد انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج ہم سب کیلیے خوشی کا دن ہے جس پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا نظام ہمیشہ طاقتور کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں شروع سے انصاف نہیں ہوا، غریب ملکوں میں طاقتور فیصلہ کرتا ہے۔