کوٹ ادو کلمہ چوک کے قریب میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد شوہر نے غصے میں آکر اپنی ہی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، دو بچے اور رکشہ ڈرائیور بھی زخمی۔
پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے کلمہ چوک کے قریب رہائشی میاں بیوی میں گھریلو بات پر جھگڑا ہوا، جس پر شوہر نے اپنی ہی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی اسکول سے رکشہ میں گھر واپس آرہی تھی، کہ اس کے والد نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔ تیزاب سے جھلس کر ملزم کی بیٹی، رکشے میں بیٹھے 2 بچے اور ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تیزاب سے زخمی بچوں اور رکشہ ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں شروع کردی گئیں۔

