کراچی کے علاقے منگھو پیر میں اجتماع گاہ روڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 17 سالہ یوسف ولد فضل اور 42 سالہ فضل خالق ولد فضل علیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی: گرفتار ڈاکو کے موٹر سائیکل سوار بزرگ کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ
دوسری جانب واقعے کے خلاف اہلِ علاقہ اور زخمیوں کے رشتے داروں نے منگھو پیر تھانے کے باہر احتجاج کیا ہے۔
ادھر کراچی کے عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ میں ایک شخص نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے کی شناخت نعمت اللّٰہ شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

