متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج رحیم یار خان کے چاندنہ ایئرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید کا پاکستان آمد پر استقبال کرکے بےحد مسرور ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان شیخ محمد بن زاید کا دوسرا گھر ہے، ان سے ملاقات میں برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد وزیراعظم اور وزرا واپس روانہ ہوگئے۔